50 سال سے پیرس میں اخبار بیچنے والے پاکستانی کیلئے فرانس کا اعلیٰ سول ایوارڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پیرس کی سڑکوں پر 50 سال سے زائد عرصے سے اخبار فروخت کرنے والے پاکستانی نژاد علی اکبر کو فرانس کا اعلیٰ سول اعزاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق 72 سال کے علی اکبر پیرس کے آخری اخبار فروش کے طور پر جانے جاتے ہیں جو اب بھی سڑکوں پر اخبار بیچتے ہیں۔
علی اکبر کا تعلق راولپنڈی سے ہے، وہ 1973 میں فرانس آئے تھے اور اخبار بیچنا شروع کیا تھا ۔
تاہم اب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے ستمبر میں علی اکبر کو "نیشنل آرڈر آف میرٹ" کے اعزاز سے نوازا جائے گا ۔
واضح رہے کہ فرانس کا اعلیٰ سول اعزاز فرانس میں سول یا عسکری خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: