پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں بڑی کمی، بجلی سستی ہونے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک ) پاور سیکٹرکے گردشی قرضے میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
پاور ڈویژن حکام کے مطابق پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں 700 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے اور گردشی قرض 2300 ارب سے کم ہو کر 1600ارب روپے پر آ گیا ہے۔
پاور حکام کے مطابق گردشی قرضہ کم ہونے کی وجہ بجلی نقصانات کم ہونا اور ڈسکوز کی وصولیاں بہتر ہونا ہے جب کہ آئی پی پیز سے معاہدوں پر بھی بچت ہونا شروع ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بڑے اسلامی ملک کےشہری گھاس کھانے لگے،وجہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے
دوسری جانب پیر کے روز نیپرا نے سال 25-2024 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت مکمل کرکےفیصلہ محفوظ کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق اعدادوشمار کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کیا جائے گا اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 80 پیسے سستی ہونے کا امکان ہے جب کہ اس ریلیف کا اطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہوگا۔