اداکارہ صبا قمر کےہسپتال میں داخل ہونے کی وجہ سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )پاکستان کی نامور اداکارہ صبا قمر کے کچھ روز قبل ہسپتال میں داخل ہونے کی وجہ سامنے آگئی۔
کچھ روز قبل دوران شوٹنگ لاہور میں ماڈل اور اداکارہ کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں ڈیفنس کے نجی ہسپتال میں داخل کروایا گیا۔
فیملی ذرائع کے مطابق اداکارہ صبا قمر کو دمہ کی شکایت کے باعث ڈیفنس کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر ،پارکنگ میں گاڑی سے معروف اداکار کی لاش برآمد
ہسپتال میں ڈاکٹروں نےصبا قمر کا چیک اپ کیا اور مختلف ٹیسٹ بھی کرائے۔
اس کے علاوہ فیملی ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈاکٹروں نے صبا قمر کو ایک ماہ آرام کا مشورہ دیا ہے۔