افغانستان میں پاکستانی موٹرسائیکلوں سوار سیاحوں کا شاندار استقبال

Aug 05, 2025 | 00:34:AM
افغانستان میں پاکستانی موٹرسائیکلوں سوار سیاحوں کا شاندار استقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)   ترجمان افغان عبوری وزارت داخلہ  کا کہنا ہےکہ افغانستان میں موٹر سائیکلوں پر پاکستانی سیاحوں کے استقبال کے لیے خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا ,موٹر سائیکل سوار سیاحوں نے افغانستان آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔

مفتی عبدالمتین قانع ترجمان افغان عبوری وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ پاکستان سے موٹرسائیکلوں پر 16 رکنی سیاحتی ٹیم افغانستان پہنچی ہے, تقریب میں سیاحوں کا استقبال اولمپیک کمیٹی کے چیئرمین مولوی حمداللہ وثیق نے کیا, موٹر سائیکلوں پر افغانستان پہنچنے والی سیاحتی ٹیم کے لئے آج ایک خصوصی نشست منعقد کی گئی، موٹر سائیکل سوار سیاحوں نے افغانستان آمد پر خوشی کا اظہار کیا, انہوں نے افغان عوام کی مہمان‌نوازی پر شکریہ ادا کیا,تقریب میں وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانع اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر ذاکر نائیک کی انڈونیشیا میں 430 فٹ بلندی سے بنجی جمپ