کامن ویلتھ گیمز ؛ ریسلنگ مقابلوں میں پاکستان نے ایک اورکامیابی سمیٹ لی 

Aug 05, 2022 | 18:28:PM
کامن ویلتھ گیمز، پاکستان، ایک اور کامیابی، سمیٹ لی
کیپشن: ریسلنگ مقابلہ، فائل فوٹو
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے ایک اورکامیابی سمیٹ لی،انعام بٹ نے کوارٹرفائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔

برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہے، ریسلنگ مقابلوں میں پاکستان نے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کرلی ،پاکستان کے انعام بٹ نے سکاٹ لینڈکے پہلوان کوشکست دےدی،انعام بٹ نے کوارٹرفائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا،انعام بٹ نے 86 کلوگرام کیٹیگری میں سکاٹ لینڈ کے ریسلر کو 11-0 سے شکست دی۔

دوسری جانب پاکستانی ریسلر عنایت اللہ سیمی فائنل میں پہنچ گئے،عنایت اللہ نے 65 کلوگرام کیٹیگری میں نائیجیریا کے اماس ڈینئل کو ہرایا۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل فون سروس بند، شیڈول جاری کردیا گیا