امریکہ میں ٹرمپ کی ریجیم چینج کا وقت آ گیا، جماعت اسلامی کے رہنما کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما ؤں نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں ٹرمپ کی ریجیم چینج کرنے کا وقت آ گیا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف راولپنڈی میں جماعت اسلامی کے کارکنوں نے مری روڈ پر احتجاج کیا۔ اس احتجاج میں امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی اور دیگر رہنماؤں نے تقریرین کیں۔
جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے حکومت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں فوری کم کرنے مطالبہ کیا ۔
نائب امیر جماعت اسلامی رضا احمد شاہ نے کہا، مہنگائی بیروزگاری غربت نے غریب کی کمر توڑ دی ہے ۔ 36دن پہلے اسرائیل اور امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تو ہماری حکومت نے کہا 28دن کا پٹرول موجود ہے ۔ چار روز بعد ہی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جاتا ہے ۔ جس جہاز پر پاکستان کا جھنڈا تھا اسے آبنائے ہرمز سے آنے دیئے گیا پھر کیوں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ۔
جماعت اسلامی کے رہنما نے الزام لگایا کہ یو اے ای نے اپنا قرضہ مانگا تو حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کر دیا ۔
امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی کا مری روڈ پر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ایران،غزہ،کشمیر میں مسلمان کو شہید کیا جا رہا ہے ۔
جماعت اسلامی کے رہنما نے کہا، ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دیکر شہید کیا گیا ۔
ایران نے پچھلے چالیس سال پٹرول اور دیگر وسائل سے میزائل ٹیکنالوجی تیار کی تھی ۔ ایران کی قیادت اور انکی آرمی کے افسران کو شہید ہو گئے لیکن وہ امریکہ کا مقابلہ کر رہا ہے ۔
ایران نے کویت،دبئی میں امریکہ کے اڈوں پر حملہ کیا ۔
عوام پہلے ہی غربت کی چکی میں پھانسی ہوئی ہے آپ نے عوام زندہ رہنا مشکل کر دیا ہے ۔ حکومت آئی ایم ایف کے آرڈر پر عمل کر رہی ہے ۔جماعت اسلامی عوام اور نوجوانوں کی آواز بن کر اٹھی ہے۔