ملک بھر میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سوموار کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع وزیرستان، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان ، کرک، لکی مروت، ٹانک، کرم، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کوہاٹ، ہنگو، مردان، نوشہرہ، پشاور، صوابی، چارسدہ، چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مالاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، ہری پور، میں بیشتر مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔اس دوران زیریں اضلاع میں چند مقامات پرموسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ ڈیرہ غازی خان، راجن پور، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، خانپور،بھکر، لیہ، ملتان اور خانیوال میں بیشتر مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پرموسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔تاہم شام/رات میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، میانوالی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال ،فیصل آباد،خوشاب، نورپور تھل اورپاکپتن میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔
بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب، قلات، خضدار، بارکھان، مستونگ، سبی، کوہلو، نصیر آباد اور لورالائی میں بیشتر مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پرموسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ اس دوران پنجگور، تربت، کیچ، آواران، مکران ساحل(گوادر، پسنی، اورماڑہ) ، لسبیلہ اورگردو نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ سکھر، کشمور، گھوٹکی، جامشورو، شکارپور، جیکب آباد، لاڑکانہ اور قمبر شہدادکوٹ میں کہیں کہیں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ تاہم دادو، نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، میرپورخاص، مٹیاری، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار ، ٹھٹھہ، بدین اور کراچی میں چند مقامات پر گرج چمک اوربارش ہو سکتی ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
انتباہ:شدید/موسلادھار بارشوں کے باعث 6اپریل کے دوران شمال مشرقی بلوچستان، زیریں خیبرپختونخوا اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ۔جبکہ 7اپریل اور8اپریل کے دوران کشمیر ، بالائی خیبرپختونخوا ، مری گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
آندھی، ژالہ باری اور آسمانی بجلی کے باعث اس دوران کمزور ڈھانچوں (بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، سولر پینلز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
ژالہ باری اور آندھی کے باعث پنجاب،سندھ اور خیبر پختونخوا میں کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:موٹر سائیکلیں بھی مہنگی، معروف کمپنی نے نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا