پی ایس ایل الیون میں ملتان سلطانز اور گلیڈئیٹرز کا میچ؛ گلیڈئیٹرز کے20 اووروں میں166 رنز

Apr 05, 2026 | 18:52:PM
پی ایس ایل الیون میں ملتان سلطانز اور گلیڈئیٹرز کا میچ؛ گلیڈئیٹرز کے20 اووروں میں166 رنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) قذافی سٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے میچ میں  گلیڈئیٹرز سر توڑ کوشش کر کے 20 اووروں میں 166 رنز بنانے میں کامیاب ہو گئے لیکن ملتان سلطانز نے نسبتاً سہولتکے ساتھ 18 ویں اوور میں 167 رنز بنا کر گلیڈئیٹرز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ 

گلیڈئیٹرز کے سعود شکیل 56، بیون جیکبز ،احمد دانیال 22,حسن نواز 20  رنز بناکر نمایاں رہے ۔ محمد نواز نے تین ، عرفات منہاس نے دو کھلاڑیوں جبکہ ایشٹن ٹرنر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ملتان سلطانز کی بیٹنگ

ملتان سلطانز کے  سٹیو اسمتھ نے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔ 

صاحبزادہ فرحان نے 32 رنز  کا اضافہ کیا۔

شان مسعود نے 46 رنز بنائے۔

جوش فلپی نے  15 گیندوں سے  18 رنز بنائے۔ 

کوئٹہ گلیڈئیٹرز کی باؤلنگ

کوئٹہ کی جانب سے حسن نواز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

گلیڈئیٹرز کی بیٹنگ

گلیڈئیٹرز  کے دونوں اوپنر  تین اووروں میں واپس چلے گئے۔ گلیڈئیٹرز کا سب سے مہنگا بیٹر خواجہ نافع نہیں چل سکا۔ نافع 7 گیندوں سے  12 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے اور شامل حسین  4 گیندوں سے  2 رنز بنا کر  کیچ آؤٹ ہوئے۔ پاور پلے کے 6  اوورز میں گلیڈئیٹرز نے 47 رنز بنائے۔ 10 اوور زکے اختتام پر سکور 73 رنز ہو گیا۔ دسویں اوور میں حسن نواز  عرفات منہاس کی بال پر اونچا شاٹ کھیل کر جوش  فلپی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اسی اوور مین رائیلی روسی بھی آؤٹ ہوئے۔  73 رنز پر گلیڈئیٹرز کی چار وکٹیں گر گئیں۔ 

خواجہ نافع نے اعتماد کے ساتھ آغاز کیا،  پہلے اوور میں سلطانز کے بدیسی کیپٹن  ایشٹن ٹرنر کو دو ڈوٹ بالز کھیلنے کے بعد ایک سنگل لے کر پانچویں بال پر چھکا مارا، دوسرے اوور میں نواز کو پہلی بال پر چھکا مارا لیکن دوسری بال پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

دوسرے اوپنر شامل حسین ٹرنر کی بال پر اونچا شاٹ کھیل کر نواز کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

چوتھے اوور میں حسن نواز نے محمد نواز کو 2 چوکے مارے۔

پانچویں اوور میں کیپٹن سعود شکیل نے  پیٹر سڈیل کو ایک چوکا اور ایک چھکا مارا۔

چھٹے اوور میں سعود شکیل نے محمد اسمٰعیل کو  دو چوکے مارے۔

 پاور پلے کے 6  اوورز میں گلیڈئیٹرز نے 47 رنز بنائے۔ 

 پاور پلے کے بعد 

ساتویں اوور میں حسن نواز نے  فیصل اکرم کو ایک چوکا مارا اور پانچ سنگل رنز بنے۔

آٹھویں اوور میں  تین ڈوٹ بالز کے ساتھ تین سنگلز بنیں۔

9 ویں اوور میں  سعود نے نواز کو دو چوکے مارے اور حسن نواز کے ساتھ شکیل کی پارٹنر شپ کے 50 رنز مکمل ہوئے۔

 دسویں اوور میں حسن نواز  عرفات منہاس کی بال پر اونچا شاٹ کھیل کر جوش  فلپی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ حسن نواز نے  20 بالز کھیل کر  22 رنز بنائے اور  3 چوکے مارے۔

اسی اوور میں   رائیلی روسو بھی کیچ آؤٹ ہوئے۔ اوور کے اختتام پر گلیڈئیٹرز کا مجموعہ 72 رنز تھا۔ 

آخری دس اوورز میں  گلیڈئیٹرز نے سرتوڑ کوشش کر کے  صرف 94 مزید رنز بنائے۔ 

سعود شکیل  نے آج اچھی بیٹنگ کی لیکن بہت سی ڈوٹ بالز کے ساتھ 56 رنز ہی بنا پائے۔ ، بیون جیکب 31 گیندوں سے  49 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جیکب نے  3  چھکے اور 4 چوکے مارے۔  احمد دانیال نے 9 گیندوں سے   22 رنز بنانے کے لئے 1 چھکا مارا اور 2 چوکے مارے۔ 

 

ملتان سلطانز کی باؤلنگ

 میچ کا ٹاس 

پاکستان سپر لیگ گیارہ کا یہ تیرھواں میچ  ہے جو آج قذافی سٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے مابین  ہو رہا ہے۔

آج میچ کا ٹاس ملتان سلطانز نے جیتا ہے۔

 ملتان سلطانز کے کیپٹن ایشٹن ٹرنر نے  ٹاس جیت کر  گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ  آفر کر دی۔

سلطانز کی پلئینگ الیون

ملتان سلطانز میں ایشٹن ٹرنر (کپتان)، سٹیو سمتھ ، صاحبزادہ فرحان اور شان مسعود، جوش فلپے ،محمد نواز ، عرفات منہاس ، پیٹر سڈل، محمد وسیم جونیئر محمد اسماعیل اور فیصل اکرم شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈئیٹرز کی پلئینگ الیون

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سعود شکیل (کپتان), شامل حسین، خواجہ نافع ، رائیلی روسو ،حسن نواز ، بیون جیکبس، احمد دانیال ،ٹام کرن، الزاری جوزف ، ابراراحمد اور عثمان طارق  آج کھیلیں گے۔

پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن