ملتان :چلتے رکشے میں آتشزدگی ،3افراد جھلس کر جاں بحق،14زخمی

Apr 05, 2026 | 12:49:PM
ملتان :چلتے رکشے میں آتشزدگی ،3افراد جھلس کر جاں بحق،14زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمر خان)ملتان میں پل عاشق آباد پر مظفرگڑھ روڈ پر چلتے ہوئے مسافر رکشے میں  ایل پی جی سلنڈرپھٹنے سے آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے متعدد افراد جھلس گئے۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق رکشے میں سوار 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 14 زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا، مقامی پولیس نے بھی  تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ رکشے میں سوار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا اور تمام افراد رکشے میں سوار ہو کر مظفر گڑھ سے ملتان آ رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:اہم خبر!میٹرک امتحان دینے والے امیدواروں پر بڑی شرط عائد