مودی کی پالیسی پر ششی تھرور کی سخت تنقید، ٹیکس چھوٹ کے طریقے پر بھی سوال اٹھا دئیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )سینئر بھارتی سیاستدان ششی تھرور نے مودی سرکار کے مسلم مخالف بیانیے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ایک انٹرویو میں ششی تھرور نے بالی وڈ فلم امر اکبر انتھونی کا حوالہ دے کر نئے اور پرانے بھارت کا موازنہ کیا اور کہ کہا ماضی کے بھارت میں انٹرٹینمنٹ کے ذریعے بھی محبت اور ہم آہنگی کو فروغ دیا جاتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ امر اکبر انتھونی جیسی فلموں پر ٹیکس چھوٹ ملتی تھی تاکہ ٹکٹ کے پیسے بھی کم ہوں اور لوگ شوق سے ایسی فلمیں دیکھیں، اب دور بدل چکا ہے اور ایسی فلموں کو ٹیکس چھوٹ کے ذریعے فروغ دیا جا رہا ہے جن میں مسلمانوں کے خلاف نفرت دکھائی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:روس کا بڑا فیصلہ، کیا پیٹرول مزید مہنگا ہوگا؟
ششی تھرور نے اس رویے کو بیانیے اور اقدار میں بڑی تبدیلی کا عکاس قرار دیا۔