سفارتی محاذ پر پاکستان کی کامیابی، بھارتی میڈیا بھی قائل ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )بھارتی اخبار فرسٹ پوسٹ نے خلیجی کشیدگی کے خاتمے میں پاکستان کے اہم کردار کا اعتراف کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مصر، ترکیے اور سعودی عرب نے امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں میں پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔
بھارتی اخبار کا کہنا ہے کہ 4 ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے پاکستان کو نمایاں سفارتی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:روس کا بڑا فیصلہ، کیا پیٹرول مزید مہنگا ہوگا؟
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دینا اعتماد کے اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔