عمر گل نے عباس آفریدی کو لڑکی سے نین مٹکے کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

Apr 05, 2023 | 20:50:PM
عمر گل نے عباس آفریدی کو لڑکی سے نین مٹکے کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا
کیپشن: عباس آفریدی لڑکی سے نین مٹکے کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے  باولنگ کوچ عمر گل نےبھتیجے عباس آفریدی کو لڑکی کیساتھ نین مٹکے کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، نوجوان تیز گیند باز  کے منہ چھپانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے تیز گیند باز عباس آفریدی رمضان ٹورنامنٹ  میں مصروف ہیں ، اس دوران ان کی ایک ویڈیو وائرل ہو  گئی ہے، جسے ان کے چچا عمر گل نے بھی ٹویٹ کیا اور لکھا کہ بھتیجے تم کچھ زیادہ ہی نہیں شرما رہے ؟، جس پر عباس آفریدی نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ ’’چچا  یہ محض اتفاق تھا‘‘۔ 

واضح رہے کہ عباس آفریدی ان دنوں رمضان ٹورنامنٹ کھیلنے میں مصروف ہیں، ان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیووائرل ہو رہی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لاہور میں جاری رمضان ٹورنامنٹ کے ایک میچ کے دوران کیمرہ تماشائیوں میں موجود ایک لڑکی کی طرف جاتا ہے تو وہ کیمرے کو دیکھ کر تھوڑا شرما جاتی ہے ایسے میں کیمرہ جب ڈگ آؤٹ میں موجود عباس آفریدی کی جانب آتا ہے توپہلے تو عباس آفریدی ترچھی نگاہوں سے لڑکی کی جانب دیکھ رہے ہوتے ہیں لیکن جب انہیں احساس ہوتا ہے کہ کیمرہ اب ان پر ہے تو عباس آفریدی شرما جاتے ہیں۔