آئی ایم ایف کیساتھ بات چیت جاری ہے، افواہوں میں صداقت نہیں، وزارت خزانہ 

Apr 05, 2022 | 01:42:AM
وزارت خزانہ، آئی ایم ایف، بات چیت، تصدیق
کیپشن: آئی ایم ایف ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزارت خزانہ نے عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) کے ساتھ بات چیت ہونے کی تصدیق کی ہے۔
ایک بیان میں وزارت خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت جاری ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام ختم ہونے کی افواہوں میں صداقت نہیں ہے، وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ اعداد و شمار کی شراکت اور معاشی اصلاحات کے معاملات پر بات چیت جاری ہے۔آئی ایم ایف نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ پروگرام معطل نہیں کیا گیا۔ 
دوسری جانب ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے نئی حکومت کے آنے تک پاکستان کے ساتھ 7 ویں اقتصادی جائزہ پر جاری مذاکرات بند کردیے ہیں۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ بات چیت کے بعد پروگرام تشکیل دیں گے جبکہ آئی ایم ایف پروگرام کی معطلی کے حوالے سے وزرات خزانہ کی جانب سے کی جانے والی وضاحت میں کہا گیا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ابھی بھی معلومات کا تبادلہ ہورہا ہے۔توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت اصلاحات پر بات چیت ہورہی ہے جبکہ آئی ایم ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں نئی حکومت کے ساتھ پالیسی مرتب کریں گے، پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام معطل نہیں، نئی حکومت کے ساتھ مائیکرو اکنامک پالیسیز مرتب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے سپورٹ جاری رکھیں گے اور پاکستان میں نئی حکومت کی ترجیحات اور اصلاحات کے مطابق تعاون کریں گے، نئی حکومت کے ساتھ بات چیت کے بعد پروگرام تشکیل دیں گے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا پاکستان کے لیے اپنا قرض پروگرام معطل کرنیکا کوئی ارادہ نہیں، مجوزہ نئی حکومت کیساتھ دوبارہ بات چیت کے لیے پرعزم ہیں۔واضح رہے کہ جولائی 2019 میں آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالر کے قرضے کی منظوری دی تھی۔ اس قرضے کی میعاد 3 سال تھی اور قرضہ منظور ہوتے ہی پاکستان کو ایک ارب ڈالر جاری کر دیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف اپنے عہدے سے مستعفی