گندم کی امپورٹ سے متعلق جلد فیصلہ نہ ہواتو آٹامزید مہنگا ہو جائیگا،جنید عزیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر ،پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے خطرے کی گھنٹی بجادی،گندم اور آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔
چئیرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ سرکل جنید عزیز کاکہناہےکہ پاکستان میں گندم مہنگی جبکہ عالمی مارکیٹ میں گندم سستی مل رہی ہے ۔حکومت نے اگر گندم کی امپورٹ کے حوالے سے جلد فیصلہ نہ کیا تو گندم اور آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔
چئیرمین پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کاکہنا ہے کہ ملک میں اس وقت گندم اور آٹے کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ پنجاب سے صوبہ بندی ہے ۔ان کاکہناتھا کہ ایک مہینہ میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، یکم اگست سے اب تک گندم کی قیمت میں35 روپے ،جبکہ آٹے کی قیمت میں 29 روپے کلو تک کا اضافہ ہوا۔
جنید عزیز کاکہناتھا کہ یکم اگست کو گندم کی قیمت 62 روپے کلو تھی ،جبکہ یکم ستمبر کو یہ قیمت 97 روپے کلو ہوگئی ۔ یکم اگست کو ڈھائی نمبر آٹا 76 روپے کلو جبکہ آج ڈھائی نمبر آٹا 99 روپے کلو ہوگیا ہے ۔یکم اگست کو فائن آٹا 79 روپے کلو جبکہ آج 108 روپے کلو ہوگیا ہے ۔ مقامی مارکیٹ میں گندم کی قیمت 96 روپے کلو جبکہ عالمی مارکیٹ میں یہ قیمت 85 روپے ہے، پاکستان میں آج عالمی مارکیٹ سے 10 روپے کلو گندم مہنگی ہے ۔
چئیرمین پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کاکہنا ہے کہ سندھ حکومت اگلے ہفتے گندم ریلیز کرتی ہے تو بازارمیں گندم کی قیمتیں کم ہوسکتی ہیں ۔حکومت کو رواں برس کم سے کم 15 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرنی پڑے گی ۔حکومت گندم کی امپورٹ کی اجازت صرف فلور ملز کو یا ٹی سی پی کو دے۔ٹریڈرز گندم امپورٹ کرکے مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:کہاں کہاں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ،محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی