پنجاب اسمبلی،1500 سالہ ولادت مصطفی ﷺ ،تاریخی موقع کا خیر مقدم کرنے کی قرارداد منظور

Sep 04, 2025 | 19:19:PM
 پنجاب اسمبلی،1500 سالہ ولادت مصطفی ﷺ ،تاریخی موقع کا خیر مقدم کرنے کی قرارداد منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)  پنجاب اسمبلی میں 1500 سالہ ولادت حضرت مصطفی ﷺ کے تاریخی موقع کا خیر مقدم کرنے کی قرارداد پیش کی گئی،قرارداد چیف وہپ ن لیگ رانا ارشد نے پیش کی۔صوبائی وزیر مجتبی شجاع الرحمن نےکہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عید میلاد النبی کو شان و شوکت سے منانے کے لئے حکومت نے اقدامات کئے ہیں۔

 تفصیلات کے مابق ایوان میں قرارداد چیف وہپ ن لیگ رانا ارشد نے پڑھی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی کا ایوان 1500 سالہ ولادت مصطفی ﷺ کے تاریخی موقع کا خیر مقدم کرتا ہے، ایوان حضور اکرم ﷺ کی حیات طیبہ کو امن، محبت، عدل اور اخلاق کی کامل مثال تسلیم کرتا ہے، ایوان کا اعتراف، جشن 1500 سالہ ولادت مصطفی ﷺ کی عالمی تیاریوں پر دعوت اسلامی کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، دعوت اسلامی کے تحت عالمی اجتماعات، سیرت کانفرنسز اور اصلاحی مہمات لائق تحسین قرار، ایوان کا مطالبہ، پنجاب بھر میں سیرت النبی ﷺ کانفرنسز اور درود و سلام کی محافل سرکاری سرپرستی میں ہوں، 

طلبہ کے مابین تقریری مقابلے اور سیرت پر مبنی کتب نمائشیں صوبائی سطح پر منعقد کی جائیں۔ سکول، کالجز اور جامعات میں خصوصی سیرت سیمینارز اور تعلیمی پروگرامز منعقد کیے جائیں، جشن ولادت مصطفی ﷺ کے موقع پر "رحمت للعالمین ڈے" سرکاری سطح پر منایا جائے، ذرائع ابلاغ کے ذریعے سیرت نبوی ﷺ کے پیغام کو مؤثر انداز میں عام کرنے کی ضرورت پر زور،ایوان کا عزم ہے کہ نئی نسل کو سیرت طیبہ سے جوڑنے اور تعلیمات محمدی ﷺ کو عام کرے، یہ ایوان معاشرے میں عشق رسول ﷺ کے تحت دین کی روشنی پھیلانے والی کوششوں کو سراہتا ہے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر مجتبی شجاع الرحمن نےکہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عید میلاد النبی کو شان و شوکت سے منانے کے لئے حکومت نے اقدامات کئے ہیں، اس مرتبہ عید میلادالنبی منانے کے لئے ایک پورا عشرہ رکھا گیا ہے، سکولوں میں محفل میلاد اور سیرت کانفرنس کا انعقاد ہو گا، ہر ڈسٹرکٹ لیول پر سیرت کانفرنس منعقد ہوں گی،سیرت کانفرنس میں ہم اپنے بچوں کو اپنے نبی کی زندگی کے بارے میں بتائیں گے،پورے مہینے میں لنگر اور سبیلوں کا انتظام پروگراموں پر حکومت پنجاب کرے گی،12 ربیع الاول والے دن بھی لنگر اور سبیلوں اور سفائی کا خاص انتظام کیا جائے گا،تمام سرکاری عمارتوں کو چراغاں کیا جائے گا۔جس کے بعد ایوان نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔

یہ بھی پڑھیں:انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا