مریم نواز شریف کی عشرہ رحمت العالمین ﷺ ماضی سے بھی زیادہ شایان شان طریقے سے منانے کی ہدایت

علما کرام نے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کا یقین دلایا،عشق رسول ﷺ کا چراغ ہر دل میں روشن ،مریم اورنگزیب

Sep 04, 2025 | 18:50:PM
 مریم نواز شریف کی عشرہ رحمت العالمین ﷺ ماضی سے بھی زیادہ شایان شان طریقے سے منانے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رائو دلشاد) سینٸر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عید میلاد النبی ﷺ کو شایان شان اور عقیدت و احترام سے منانے کی تیاریوں کو وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایات کے مطابق حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔عقیدت رحمت العالمین اور عشق رسول ﷺ کا چراغ ہر دل میں روشن ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں صوبائی وزرا، سیکرٹریز اور علما کرام نے شرکت کی۔وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر اتحاد بین المسلمین کے اجلاس میں تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔جس میں بتایا گیا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف نے عشرہ رحمت العالمین ﷺ اس سال ماضی سے بھی زیادہ شایان شان طریقے سے منانے کی ہدایت کی  وزیراعلی نے سرکاری عمارتوں اور مساجد پر شاندار چراغاں کرنے اورسیلاب ریلیف کیمپس، میلاد کے جلوسوں اور محافل میں سبیلیں لگانے، پانی اور شیرینی کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت  کی ہے۔تعلیمی اداروں میں سیرت النبی ﷺ پر تقریبات اور قرآن خوانی ہوگی۔اس موقع پر علما کرام نے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کا یقین دلایا،جیلوں اور سیلاب متاثرین کے ریلیف کیمپس میں بھی محافل میلاد ﷺ ہوں گی، شیرینی تقسیم کی جائے گی۔

 اجلاس کو بریفنگ  میں بتایا گیا کہ پنجاب حکومت نے 14 لاکھ افراد اور 7 لاکھ مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کیے،سیلاب متاثرین کی بحالی اور مرحومین کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں، اجلاس کی اپیل  چھ ستمبرکے شہیدوں کے درجات کی بلندی کی خصوصی دعائیں بھی ہوں گی ۔اجلاس میں فیصلہ  کیا گیا کہ6 ستمبر یوم دفاع پر شہدائے وطن کیلئے دعائیہ تقریبات بھی منعقد کی جائیں، وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر میڈیا پر پورا سال عشق رسول ﷺ کی مناسبت سے خصوصی مہم جاری رہے گی۔عشرہ رحمت العالمین کے دوران سیرت کانفرنسز اور محافل ہر ضلع میں منعقد ہوں گی،علما کرام، مشائخ عظام نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت کی سیلاب ریلیف کاوشوں کو سراہا۔محرم الحرام کے پرامن انعقاد کی حکومتی حکمت عملی اور اقدامات کو بھی سراہا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:14 بیوروکریٹس کی ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری