ایشیاء کپ، نیپال کو بھارت کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست

Sep 04, 2023 | 23:17:PM
ایشیاء کپ، نیپال کو بھارت کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایشیاء کپ کے پانچویں میچ میں بھارت نے نیپال کو دس وکٹوں سے شکست دے کر سپر فور میں رسائی حاصل کرلی۔

کینڈی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ملنے والا 145 رنز کا ہدف باآسانی بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔

بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما اور شبھمن گل نے ناقابل شکست نصف سنچریاں اسکور کیں۔

روہت شرما نے 6 چوکے 5 چھکے لگا کر 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، شبھمن گل نے 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 67 رنز بنائے۔

نیپال کا کوئی بھی بھارتی بیٹرز کو آؤٹ نہ کرسکا۔

 بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، نیپال 48.2 اوورز میں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور بھارت کو جیت کیلئے 231 رنز کا ہدف دیا تھا، بارش کے باعث بھارت کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 23 اوورز میں 145 رنز کا ہدف ملا تھا۔

نیپال کے اوپنرز نے اچھا آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ 65 رنز پر گری جب کوشل بھرتل 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، آصف شیخ نے 58 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

بھیم شرکی 7 رنز بنا سکے، روہت پوڈیل 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کوشل مالا کو جڈیجا نے دو رنز پر آؤٹ کیا۔

گلشن جھا 23 رنز بنا کر چلتے بنے، دپیندرا سنگھ کو 29 رنز پر پانڈیا نے بولڈ کیا، سومپال کامی نے 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے رویندر جڈیجا نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد سراج نے دو، ہاردک پانڈیا اور شردل ٹھاکر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔