کراچی؛ خواتین ٹیچرز اور سٹاف سے زیادتی کرنےوالا سکول پرنسپل گرفتار 

Sep 04, 2023 | 18:36:PM
کراچی؛ خواتین ٹیچرز اور سٹاف سے زیادتی کرنےوالا سکول پرنسپل گرفتار 
کیپشن: سکول پرنسپل عرفان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی کے علاقے گلشن حدید میں دو درجن سے زائد خواتین ٹیچرز اور سٹاف سے زیادتی کرنے والاسکول پرنسپل گرفتار کر لیا گیا ۔
ایس ایس پی ملیر حسن سردارکا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم عرفان کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے ،ملزم کے موبائل فون سے 25 سے زائد ویڈیوز برآمد کرلی گئیں،گرفتار ملزم اپنے سٹاف اور ٹیچرز سے زیادتی کرتا تھا،ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کی جا رہی ہے ۔
ان کا کہناتھا کہ پولیس کے پاس تمام ثبوت موجود ہیں ،جماعت اسلامی کے وفد نے بھی ملیر پولیس کو درخواست دی تھی ،ملزم کو پکڑنے میں شہریوں نے مدد کی ، ان کا مزید کہناتھا کہ گرفتار ملزم بلیک میلنگ زیادتی اور دیگر واقعات میں ملوث ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی اونچی چھلانگ،اماراتی درہم بھی پیچھے نہ رہا، ریکارڈ قائم