پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 افسران اور ایک جوان شہید

Sep 04, 2023 | 14:52:PM
پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 افسران اور ایک جوان شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )گوادر میں پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا، حادثے میں 2 افسران اور ایک جوان شہید ہو گیا ۔

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ہیلی کاپٹر دوران پرواز ممکنہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا،حادثےکے نتیجے میں پاک بحریہ کے 2 افسران اور ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا،پاک بحریہ کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف کی تاجروں کوانٹربینک ریٹ میں شفافیت کوفروغ دینے کی یقین دہانی