دل دہلا دینے والا کیس۔۔ریپ سے متاثرہ نابالغ لڑکی نےٹائلٹ میں بچے کو فلش  کر دیا

Sep 04, 2021 | 23:30:PM
دل دہلا دینے والا کیس۔۔ریپ سے متاثرہ نابالغ لڑکی نےٹائلٹ میں بچے کو فلش  کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست کیرالہ کے کوچی شہر میں میں ایک دل دہلا دینے والا کیس سامنے آیا ہے۔ریپ سے متاثرہ  ایک نابالغ لڑکی نے وقت سے پہلے پیدا ہونے والے اپنے بچے کو کموڈ     ( ٹائلٹ) سیٹ میں بہا دیا۔ جس کی وجہ سے ہنگامہ مچ گیا۔

بھارتی نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کے مطابق ریپ سے متاثرہ  نابالغ لڑکی اپنی ماں کے ساتھ  طبی معائنہ  کیلئے پرائیویٹ ہسپتال گئی۔لڑکی جب ہسپتال کی ٹائلٹ گئی تو وہاں اس نے بچے کو جنم دیا۔ اس کے بعد اس نے ڈاکٹر اور ہسپتال کے سٹاف کو بتانے کے بجائے پری میچور بچے کو ٹائلٹ میں بہا دیا۔ لڑکی کے ٹائلٹ سے باہر آنے کے بعد جو ٹائلٹ گیا اس نے وہاں اس بچے کے کچھ حصے ٹائلٹ میں دیکھے اور پولیس کو خبر  کردی۔ پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی تو معلوم ہوا کہ لڑکی نے ہی نومولود بچے کو ٹائلٹ میں فلش کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک 20سالہ ملزم نے نابالغ بچی کی مبینہ طور پر عصمت دری کی جس کے بعد وہ حاملہ ہوگئی۔پولیس نے جمعرات کو ملزم کو کیرالہ کے وائیناڈ ضلع سے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ملزم کو  کوچی کے مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کریگی۔ مقامی پولیس افسر نے بتایا کہ انکوائری کے دوران لڑکی نے اس بات کو تسسلیم کیا کہ اسکے ملزم کے ساتھ تعلقات تھے۔ نابالغ  لڑکی نے اپنے تعلقات اور حمل کے بارے میں کسی کو نہیں بتایا تھا وہ گزشتہ چھ ماہ سے حاملہ تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سدھارتھ کی موت پر شہناز گل کا رو رو کر برا حال ۔۔پیغام اور تصاویر نے مداحوں کو بھی رلادیا