شدید بارش : کراچی ،حیدر آباد سمیت سندھ بھر میں  آج تمام نجی اسکول بند رہیں گے

Sep 04, 2021 | 10:26:AM
شدید بارش : کراچی ،حیدر آباد سمیت سندھ بھر میں  آج تمام نجی اسکول بند رہیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)بارش کے باعث سندھ بھر میں آج تمام نجی اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،آج  ہونے والے انٹر بورڈ کے امتحانات  اور  بارہویں جماعت کے  پریکٹیکلز بھی ملتوی کردیے گئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں بارش کے باعث کل ہونے والے انٹر بورڈ کے امتحانات ملتوی کر دئیے گئے ہیں،ترجمان انٹربورڈ کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج  بھی تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے اس لیے پرچے ملتوی کردیے گئے ہیں جبکہ  نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

کراچی میں جمعے  کے روز سے جاری بارش رات گئے تک جاری رہی اور محکمہ موسمیات کی جانب سے ہفتے کو بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ،اس کے علاوہ حیدرآباد میں بھی بادل جم کربرسے  ، بارش کےبعد لطیف آباد، قاسم آباد سمیت شہر کےمختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔