بھارتی اداکاردیور کونڈا اور رشمیکا کی خفیہ منگنی؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مشہور بھارتی فلم ستاروں وجے دیورکونڈا اور رشمیکا مندانا کے بارے میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ انہوں نے حال ہی میں منگنی کر لی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ منگنی 3 اکتوبر 2025 کو ایک نجی تقریب میں ہوئی جس میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔
سوشل میڈیا پر ایک تصویر بھی سامنے آئی ہے جس میں وجے اور رشمیکا دلہن اور دلہے کے لباس میں نظر آرہے ہیں
اس تصویر سے لوگوں میں یہ تجسس پیدا ہوا کہ کیا یہ ان کی اصلی منگنی کی تصویر ہے تاہم یہ واضح ہوا کہ یہ تصویر ان کی فلم گیتھا گووندم کے ایک سین سے ہے نہ کہ ان کی حقیقی زندگی سے۔
اب تک نہ تو وجے نے اور نہ ہی رشمیکا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر منگنی کے بارے میں کوئی تصویر یا تصدیق کی ہے۔
یہ جوڑا ہمیشہ سے اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھنے کے لیے جانا جاتا ہے۔