شکارپور: تیز رفتار ٹرک نے سٹرک کنارے سوئے افراد کو کچل ڈالا، 9 جاں بحق، 7 زخمی

Oct 04, 2025 | 09:42:AM
شکارپور: تیز رفتار ٹرک نے سٹرک کنارے سوئے افراد کو کچل ڈالا، 9 جاں بحق، 7 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عبدالجبار ابڑو)شکارپور میں منی ٹرک نے سوئے ہوئے افراد کو کچل دیا جس کے باعث  بچوں اور خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق جبکہ 7 شدید زخمی ہوگئے۔

آلو اور پیاز سے بھرا منی ٹرک  تیز رفتاری کے باعث بجلی کے پول سے ٹکرا کر سڑک کنارے سوئے افراد پر چڑھ دوڑا، بچوں اور خواتین  سمیت 9 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام اور بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

شکارپور پولیس کے مطابق کندن چورنگی میں پیش آنے والا یہ حادثہ کئی گھروں کے چراغ بجھا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں 38 سالہ گوبھی، 40 سالہ رابعہ، 10 سالہ ریما، 8 سالہ رشیدہ، 8 سالہ سمعیہ، 12 سالہ انعام اللہ، 6 سالہ پیاری اور 17 سالہ منی شامل ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق زخمیوں میں سلیمان خمیسو، اویس اور وجے شامل ہے، افسوسناک حادثے کے بعد علاقے میں سوگ کا سماں ہے، ہر آنکھ اشکبار ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے کا ذمہ دار ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:سہولیات میں پاکستان کا نمبرون ایئرپورٹ کون سا؟ رپورٹ جاری

ریسکیو اداروں نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا، زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی ہے، پولیس نے منی ٹرک کو تحویل میں لے لیکر حادثے کی تحقیقات شروع کردی۔