سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سرین ائیر کا ائیر آپریٹر سرٹیفکیٹ معطل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پروازوں کی روانگی میں کئی کئی گھنٹے تاخیر اور مسلسل منسوخی کے بعدپاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سیرین ائیرکا ائیرآپریٹر سرٹیفکیٹ معطل کردیا ۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سیرین ائیرلائن انتظامیہ کوفوری طور پر ائیرآپریٹرسرٹیفکیٹ اتھارٹی کےپاس جمع کرانےکی ہدایت کردی ہے۔
مراسلے میں کہا گیاہے کہ میسرز سیرین اپنے بیڑے میں کم ازکم طیاروں کی تعداد برقرار رکھنے کے ریگولیٹری تقاضے پورا کرنے میں ناکام رہا،ائیر لائن کے پاس اپنے آپریشنز کےلیے اس وقت قابل استعمال طیارے کی تعداد صفر ہے،قابل استعمال طیارہ نہ ہونا سی اے اے قوانین کے تحت محفوظ آپریشن کی شرط کے خلاف ہے،اس صورتحال میں سرین ائیر فوری طور پر جاری کردہ ائر آپریٹر سرٹیفکیٹ جمع کرا دے ۔
یہ بھی پڑھیں:امیربالاج ٹیپو قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ دبئی سے گرفتار
دوسری جانب سیرین ایئر انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ ان کاایک جہاز سعودی عرب میں پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے گراؤنڈ ہے ، مسافر سعودیہ میں پھنسے ہوئے ہیں ، سول ایوی ایشن اتھارٹی سے درخواست ہے کہ طیارے کو وطن واپس لانے کی اجازت دی جائے۔