چاہت فتح علی خان کا کرکٹ ورلڈ کپ ترانہ، علی ظفر کا سخت ردعمل 

Oct 04, 2023 | 12:16:PM
 پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر نے کامیڈین اور خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان کے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے ترانے پر سخت ردعمل کا اظہار کردیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر نے کامیڈین  گلوکار چاہت فتح علی خان کے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے ترانے پر سخت ردعمل کا اظہار کردیا۔

اپنے منفرد گانوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے گلوکار چاہت فتح علی خان نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے ترانہ جاری کردیا ہے جو پاکستان میں کافی مقبول ہورہا ہے۔

چاہت فتح علی خان نے ’جیتیں گے بھئی جیتیں گے‘ کے عنوان سے ترانہ ریلیز کیا ہے جس کی ویڈیو اُنہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) اور یوٹیوب پر اپلوڈ کی ہے۔
’جیتیں گے بھئی جیتیں گے‘ کی دُھن اُنہوں نے خود لکھی ہے، ویڈیو میں وہ رقص کرتے ہوئے اپنے منفرد اندار میں گنگنا رہے ہیں، جس کی وجہ سے اُن کا یہ ترانہ سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

اس ترانے پر جہاں سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ ردعمل کا اظہار کیا تو وہیں عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر بھی خاموش نہ رہ سکے۔ علی ظفر نے کہا کہ ‘یہ نہیں ہوسکتا، انہوں نے میرے مصروف شیڈول کا فائدہ اٹھایا ہے، یہ بالکل بھی اچھی بات نہیں ہے، ان کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا’۔

مزید پڑھیں: حسن علی کا فیلڈنگ میں ’’فٹبال اسکلز‘‘ کا استعمال، ساتھی کھلاڑی بھی مُسکرا پڑے

گلوکار نے مداحوں کے لیے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اپنی  پرفارمنس سے فارغ ہوکر اسٹوڈیو جاؤں گا اور وہ وہاں خود کرکٹ ورلڈکپ 2023 کیلئے ترانہ تیار کروں گا‘۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کیے گئے ورلڈ کپ 2023 کے ترانے پر شائقین کرکٹ کے ردعمل کے بعد علی ظفر نے ورلڈ کپ کا ترانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔