امراض قلب پر قابو پانے کے لیے مٹی کے برتنوں کے ان گنت فوائد

Oct 04, 2022 | 16:09:PM
فائل فوٹو
کیپشن: امراض قلب پر قابو پانے کے لیے مٹی کے برتنوں کے ان گنت فوائد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور (ویب ڈیسک) ایک زمانہ تھا جب برصغیر پاک و ہند اور جنوبی ایشیا کے اکثر ممالک میں مٹی کے برتنوں کا استعمال عام تھا اور روایتی کھانے مٹی کے برتنوں میں تیار کیے جاتے تھے جس کے بہت زیادہ فوائد تھے۔ مٹی کے برتن نہ صرف کم خرچ اور سستے ہوتے ہیں بلکہ ان سے کھانوں کا لذت بھی کئی گنا بہتر ہوجاتی ہے۔ مٹی کے برتن نہ صرف کم خرچ اور سستے ہوتے ہیں بلکہ ان سے کھانوں کا معیار اور لذت کئی گنا بہتر ہوجاتی ہے۔ اسی لیے ماہرین نے کچھ ایسی وجوہات بتائی ہیں جن کی بنا پر آپ کو اسٹیل اور دیگر دھاتی برتنوں کے بجائے مٹی کے برتنوں کی طرف دوبارہ مراجعت کرنا چاہیے۔

نجی اخبارکے مطابق مٹی کے برتن میں تیار کیے گئے کھانوں کا ذائقہ بالکل مختلف ہوتا ہے اس کی وجہ مٹی میں موجود قدرتی الکلین ہے۔ اس میں تیار ہونے والے بہترین کھانوں میں کری، اسٹو، ساؤسس، سوپ اور گوشت سے تیار دیگر اقسام کے سالن شامل ہیں۔مٹی کے برتنوں میں پکنے کے دوران غذائی اجزا برقرار رہتے ہیں۔مٹی کے برتن نہ صرف ذائقے میں اضافہ کا سبب بنتے ہیں بلکہ یہ غذا کے بنیادی اجزا جیسے معدنیات جن میں فولاد، فاسفورس، کیلشیم، میگنیشیم وغیرہ کو برقرار رکھتا ہے۔ کیونکہ مٹی کے برتنوں میں باریک مساموں جیسے سوراخ ہوتے ہیں جو گرمائش اور نمی کو پکانے کے دوران برتن میں گردش کرنے دیتے ہیں جس سے پکنے کے دوران یہ غذائی اجزا برقرار رہتے ہیں۔مٹی کے برتن کھانوں میں قدرتی نمی اور قدرتی چکنائی کو برقرار رکھتے ہے۔یہ خوراک میں موجود تیزابی محلول کو ریگولیٹ کرتا ہے۔ مٹی کے برتن کی الکلین نیچر کھانے کی اشیا میں موجود تیزابیت کو کنٹرول کرکے اس کا پی ایچ توازن برقرار رکھتا ہے، جس سے کھانوں میں ایک مہک سی پیدا ہوجاتی ہے جبکہ یہ صحت بخش بھی ہوجاتا ہے۔مٹی کے برتن صرف کم قیمت ہی نہیں ہوتے بلکہ امراض قلب پر قابو پانے کے لیے بھی بہتر ہوتے ہیں ، کیونکہ اس میں پکانے سے گھی یا تیل کا استعمال بھی کم ہوتا ہے اور دیگر برتنوں کے مقابلے میں اس میں کھانا بہت جلد تیار ہوجاتا ہے جو کہ کھانوں میں قدرتی نمی اور قدرتی چکنائی کو برقرار رکھتا ہے جو کہ دل کی صحت کے لیے مفید ہوتے ہیں۔