معروف اداکارہ و ماڈل ثناء کک باکسر بنیں گی

Oct 04, 2022 | 13:10:PM
معروف اداکارہ و ماڈل ثناء کک باکسر بنیں گی
کیپشن: ثنأ فخر
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار ہ ثنأ فخر نے پیر کو ایک پوسٹ اپلوڈ کی جس میں ان کو سخت پیشہ ورانہ ورزش کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ اداکارہ کک باکسر بننے کیلئے پرعزم ہیں اور اس سلسلے میں کوششیں بھی کر رہی ہیں۔ 

View this post on Instagram

A post shared by SANA (@sana_fakhar)

اداکارہ کو سب سے پہلے 1997 میں سعید نور کی زیر ہدایت بنائی گئی فلم ’’سنگم ‘‘میں دیکھا گیا اور اس کے بعد سے اداکارہ اپنے نام کی طرح ہی پاکستان کا فخر ہیں۔ اداکارہ کو بہت سی مشہور فلموں جیسے کہ ’رانگ نمبر‘،’جیک پاٹ‘ اور لوک کہانی پر مبنی فلم ’ سسی پنوں‘ میں بھی دیکھا گیا ہے۔ اداکارہ کے مشہور ڈراموں میں ’الف اللہ اور انسان‘، ’ رنگریزہ‘ اور ’تم ہی تو ہو‘ شامل ہیں۔زخم ڈرامہ کی اداکارہ کو انسٹاگرام پوسٹ میں جم میں ورزش کرتے ہوئے،رننگ کرتے ہوئے اور دوسری سخت ورزشیں کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے جو ان کے فٹنس کے شوق کی نشاندہی کرتے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by SANA (@sana_fakhar)

اداکارہ اپنے مداحوں کو انسٹاگرام پوسٹس کے ذریعے اپڈیٹ رکھتی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ کی ایک اور  وڈیو وائرل ہوئی جس میں اداکارہ کو پروفیشنل جم  میں مخصوص قسم کے باکسنگ کے آلات استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔  ویڈیو میں ان کے کپڑے ان کے تراشیدہ جسم اور ان کی موٹیویشن کو ظاہر کرتے ہیں۔ ان کو اپنے کوچ کے ساتھ پریکٹس کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ ان کو سینڈ بیگ پر ککس مارتے ہوئے اور جم کے میٹرس پر بھاری بال پھینکتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں اداکارہ کو ٹریکٹر کے ٹائر کیساتھ بھی ورزش کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by SANA (@sana_fakhar)

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک بین الاقوامی پراجیکٹ پر کام کر رہی ہیں جس کیلئے انہیں کک باکسنگ کے ماشل آرٹس سیکھنے کی ضرورت ہے۔ ان نے اپنے آنے والے پراجیکٹ کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔ مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کو نئے اور منفرد روپ میں دیکھنے کیلئے پرجوش ہیں۔