ایف آئی اے بھرتیوں کی آخری تاریخ میں توسیع
کیپشن: ایف آئی آر لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے)وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے )بھرتیوں کی آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کا بڑا فیصلہ، ایک ہفتے کی مہلت مزید دے دی گئی۔ ایف آئی اے میں 1,394 آسامیوں پر بھرتی کا عمل جاری ہے، درخواستیں جمع کرانے کی نئی آخری تاریخ 11 مئی 2026 مقررکی گئی ہے۔
شرائط و ضوابط میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،تعلیم اور تجربے کی کٹ آف تاریخ 4 مئی 2026 برقرارہے،مقررہ تاریخ کے بعد کوئی درخواست قبول نہیں ہوگی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ عوامی سہولت کے پیش نظر تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اہم خبرآ گئی