کراچی میں شدید گرمی سے 8 افراد انتقال کر گئے، وزیراعلیٰ سندھ کا گہرے دُکھ کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(درشہور )کراچی کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت سے 8 افراد انتقال کرگئے ہیں،ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک بعض افراد نشے کے عادی تھے،منگھوپیر صائمہ عربین ولاز کے قریب سے 1 شخص کی لاش برآمد ہوئی، شناخت تاحال نہ ہو سکی عمر 35 سال کے قریب ہے۔
گلشن حدید النور ہوٹل کے قریب سے50 سالہ شخص کی لاش، ڈیفنس فیز 8 خیابان ثاقب 36 سٹریٹ کے قریب سے36 سالہ شخص ، کلفٹن بوٹ بیسن سپر مارکیٹ کے قریب سے60 سالہ شخص، لیاقت آباد 10 پل کے نیچے سے50 سالہ شخص ، سپرہائی وے جمالی پل شیل پمپ کے قریب سے 45 سالہ شخص ، سرجانی اسکیم 33 کے قریب سے50 سالہ شخص در محمد ولد بابر نواز عمر ، بلدیہ سپارکو روڈ طیبہ مسجد کے قریب سے55 سالہ عبدالودود ولد علی عمر کی لاش برآمدکی گئی۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں گرمی کی شدت اور دیگر وجوہات سے ہونے والی اموات پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے، مراد علی شاہ نے انتظامیہ کو مختلف علاقوں سے ملنے والی لاشوں کی فوری شناخت اور ورثاء کی تلاش کی ہدایت کی،وزیراعلیٰ سندھ نے منگھوپیر اور گلشن حدید میں نشے کی زیادتی سے ہونے والی ہلاکتوں پر متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔
مراد علی شاہ نے محکمہ صحت کو ہسپتالوں میں زیر علاج افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی سختی سے ہدایت کی،وزیراعلیٰ سندھ نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، مراد علی شاہ نے شدید گرمی کے پیش نظر شہریوں کو غیر ضروری گھروں سے نہ نکلنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی۔
ٰیہ بھی پڑھیں :انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی