دورہ بنگلہ دیش: بابر اعظم ،خرم شہزاد ڈھاکہ روانہ

May 04, 2026 | 11:52:AM
دورہ بنگلہ دیش: بابر اعظم ،خرم شہزاد ڈھاکہ روانہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و اسٹار بیٹر بابر اعظم اور فاسٹ بولر خرم شہزاد دورۂ بنگلہ دیش کے لیے  ڈھاکہ روانہ ہو گئے ہیں۔

بابر اعظم اورخرم شہزاد پشاور زلمی کا حصّہ ہونے کی وجہ سے 2 روز قبل اسکواڈ کے ہمراہ بنگلہ دیش نہیں گئے تھے۔

دونوں کھلاڑیوں نے گزشتہ رات پی ایس ایل فائنل میں شرکت کی اور اب آج رات گئے ڈھاکہ میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

بابر اعظم اورخرم شہزاد کے علاوہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے اسٹاف کے چند اراکین بھی ڈھاکہ روانہ ہوئے ہیں۔

پاکستان ٹیسٹ سکواڈ آج ڈھاکہ میں اپنا پہلا ٹریننگ سیشن کرے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 8 مئی سے شروع ہو گا۔

مزید پڑھیں:IPLمیں گرل فرینڈ کلچرل، بھارتی بورڈ کا بڑا فیصلہ