کے پی میں گڈ گورننس صرف نعروں تک ہی محدود ہے: حافظ نعیم الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے صوبائی حکومت کی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی گڈ گورننس محض نعروں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے، گزشتہ 14 سال سے ایک ہی جماعت کے اقتدار میں ہونے کے باوجود یہاں کے عوام آج بھی صحت، تعلیم اور بنیادی حقوق جیسی سہولیات سے محروم ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ سرکاری سکولوں کو بہتر بنانے کے بجائے آؤٹ سورس کرنا حکمرانوں کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے،جماعت اسلامی اقتدار میں آ کر امیر و غریب کے لیے الگ تعلیمی نظام ختم کرے گی اور خواتین کو وراثت میں ان کا جائز حق دلائے گی،یہ بات انہوں نے خیبرپختونخوا کے علاقے اسٹیڈیم دیر بالا میں بدل دو نظام کے عنوان سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئےکہی۔
مزید پڑھیں:خیبر پختونخوا: نائب قاصد کے بیٹےکی سی ایس ایس امتحان میں پہلی پوزیشن
امیر جماعت اسلامی کاکہنا تھا کہ گزشتہ 79 برسوں سے عوام کو نعروں اور جھنڈوں کے ذریعے دھوکا دیا جا رہا ہے جبکہ بیوروکریسی آج بھی انگریز دور کے غلامانہ نظام پر چل رہی ہے اور عوام کو اپنا محکوم سمجھتی ہے، ملک میں غریب کے لیے انصاف کا حصول خواب بن چکا ہے۔