خیبر پختونخوا: نائب قاصد کے بیٹےکی سی ایس ایس امتحان میں پہلی پوزیشن

May 04, 2026 | 09:23:AM
خیبر پختونخوا: نائب قاصد کے بیٹےکی سی ایس ایس امتحان میں پہلی پوزیشن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈپٹی کمشنر بونیر کے دفتر میں کام کرنے والے نائب قاصد کے بیٹے نے تاریخ رقم کردی۔

خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر کے ڈپٹی کمشنر آفس میں کام کرنے والے نائب قاصد کے بیٹے نے سی ایس ایس 2025 کے مشکل ترین امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے خیبرپختونخوا میں پہلی جبکہ ملک بھر میں 18ویں پوزیشن حاصل کر لی۔

حضرت بلال کے والد پیر محمد نے بتایا کہ وہ ڈپٹی کمشنر آفس بونیر میں بطور نائب قاصد خدمات انجام دے رہے ہیں

 انہوں نے بتایا کہ بیٹے نے محدود وسائل کے باوجود سخت محنت، عزم اور مستقل مزاجی سے یہ مقام حاصل کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیم پر توجہ اور مسلسل محنت ہی کامیابی کی اصل کنجی ہے۔

مزید پڑھیں:واٹس ایپ میں 2026 کی سب سے بڑی تبدیلی ، صارفین چونک اٹھے

 پیر محمد نے کہا کہ حضرت بلال کی کامیابی غریب اور متوسط طبقے کے نوجوانوں کے لیے ایک روشن مثال اور امید کی کرن ہے، انہوں نے بیٹے کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔

حضرت بلال کی یہ شاندار کامیابی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے علاقے کے لیے باعث فخر بن گئی ہے۔

حضرت بلال نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور سے بی ایس انگلش کی ڈگری حاصل کی تھی۔

 حضرت بلال کی کامیابی پر اہل علاقہ اور مختلف سماجی حلقوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔