شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ، پاک فوج کے 6 جوان شہید

May 04, 2023 | 14:59:PM
شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ، پاک فوج کے 6 جوان شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( احمد منصور)شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں پاک فوج کے 6 جوان شہید جبکہ 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دیردونی میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،سکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک اور 2 کو زخمی کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں حوالدار سلیم خان، نائیک جاوید اقبال ، سپاہی نذیر خان، سپاہی حضرت بلال، سپاہی سید رجب حسین اور سپاہی بسم اللہ جان شامل ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:  ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ہو گیا