سلمان خان کے مداحوں کے عید کے موقع پرانوکھا انداز

May 04, 2022 | 14:58:PM
 سلمان خان کے مداحوں کے عید کے موقع پرانوکھا انداز
کیپشن: سلمان خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار سلمان خان کے مداحوں کی بہت بڑی تعداد نےانکے گھر کے باہر جمع ہو کر عید مبارک دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے عید کے پرمسرت موقع پر دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی ہے۔سلمان خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیرنگ ایپ انسٹاگرام پر عید کے دن اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔ان تصاویر میں سلمان خان نیلے رنگ کا کرتا پہنے اپنے گھر ’گیلیکسی اپارٹمنٹ‘ کی بالکنی میں کھڑے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

 ان تصاویر میں سلمان خان کے گھر کے باہر ان کے مداحوں کی بہت بڑی تعداد بھی دیکھی جاسکتی ہے جوکہ عید کے موقع پر اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع ہوئی ہے۔

 سلمان خان نےاپنی یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھاہے کہ’سب کو عید مبارک!‘۔ 

یہ بھی پڑھیں: شیخ راشد شفیق کا موبائل سعودیہ کیسے رہ گیا؟ عدالت برہم

واضح رہے کہ سلمان خان تین سال بعد عید کی موقع پر  اپنےمداحوں کو اپنی ایک جھلک دکھانے اور اُنہیں عید کی مبارکباد دینے کے لیے اپنے گھر کی بالکونی میں نظر آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم اور سعودی ولی عہد میں رابطہ، تعلقات مزید مستحکم بنانے کا عزم