بو م بو م آفریدی کو ایک اور اعزاز مل گیا

May 04, 2021 | 20:28:PM
بو م بو م آفریدی کو ایک اور اعزاز مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق کپتان شاہد آفریدی کو ایم سی سی نے لائف ٹائم ممبر شپ دے دی۔

تفصیلات کے مطا بق میلبورن کرکٹ کلب نے شاہد آفریدی کو کرکٹ میں خدمات پر تاحیات ممبر شپ دی،اس سے قبل میلبورن کرکٹ کلب کی جانب سے قومی ٹیم کے 22 کھلاڑیوں کو ممبرشپ دی جاچکی ہے جن میں عمران خان، وسیم اکرم، وقار یونس، جاوید میانداد، رمیزراجہ اور مصباح الحق سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔
شاہد آفریدی نے ایک ٹو یٹ میں لکھاکہ دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے کرکٹ کلب کی ممبر شپ ملنا میرے لیے اعزاز ہے . تاحیات ممبر شپ دینے پر ایم سی سی کا مشکور ہوں. پوری کوشش کروں گا کہ ایم سی سی کے اشتراک سے کر کٹ کو سپورٹ کروں۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹ کی تاریخ کے پر کشش کھلاڑی جن کیلئے لڑکیاں دیوانی ہوئیں