حرا مانی کس شخصیت سے متاثر۔۔بیٹوں کو بھی ان جیسا بنانے کی خواہش

May 04, 2021 | 18:36:PM
حرا مانی کس شخصیت سے متاثر۔۔بیٹوں کو بھی ان جیسا بنانے کی خواہش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)معروف اداکارہ حرا مانی پاکستان کے سب سے کم عمرسوشل ورکر 11 سالہ حسن عدیل سے بہت متاثر ہیں۔اپنے بیٹوں سے متعلق اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ مزمل اور ابراہیم کو حسن عدیل جیسی شخصیت کا حامل انسان دیکھنا چاہتی ہیں۔
تفصیلات کے مطا بق اداکارہ حرا نے اپنی نیک تمنائوں کا اظہار اپنے انسٹا گرام پر حسن عدیل کے ایک انٹرویو کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کیا۔ویڈیو شئیر کرتے ہوئے حرا نے لکھا کہ' ماشااللہ ، کتنا فخر ہے مجھے اس بچے کے ماں اور باپ پر، اتنی پیاری اولاد خدا سب کو عطا فرمائے۔ یااللہ میرے مزمل اور ابراہیم کو بھی ایسا بنا دے ، آمین۔
اداکارہ نے حسن عدیل کے کام اور انسانیت کے احساس کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ اصل ڈگری ہے جو خدا کی طرف سے دل میں اترتی ہے۔ یااللہ ایسی سوچ میرے بچوں کی بھی کردیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:معروف ادا کارہ کے برہنہ آڈیشن کرنے والے ڈائریکٹر سے متعلق شرمنا ک انکشافات