ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ؛ پاکستان نے تیسرے میچ میں آسٹریا کو شکست دے دی

Mar 04, 2026 | 18:40:PM
ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ؛ پاکستان نے تیسرے میچ میں آسٹریا کو شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ہاکی ورلڈ کپ کے کوالیفائر راؤنڈ  کے تیسرے میچ میں پاکستان نے آسٹریا کو شکست دے دی۔

آج کے میچ میں  ابوبکر محمود نے دو گول کئے،افراز محمد اور  سفیان خان نے ایک ایک گول سکور کیا۔

 یکم تا 7 مارچ تک کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ مینز ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ کے تیسرے میچ میں پاکستان نے آسٹریا کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی ہے۔

پاکستان کے ابوبکر  نے دو گول کئے۔ افراز محمد اور  سفیان خان نے ایک ایک گول  کیا۔  آسٹریا کے کیلنر اور اسکوولز نے ایک ایک گول کیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی, ایڈھاک گورننس اینڈ منیجمنٹ چیئرمینز اولمپین اصلاح الدین صدیقی ، اولمپین حسن سردار، چیف سلیکٹر سمیع اللہ خان نے ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ کی ناقابل شکست کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے اور سیمی فائنل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیئے:  پاکستان ہاکی ٹیم کی انٹرنیشنل رینکنگ میں بہتری ہوگئی