متعدد پولیس افسران کے تقرر و تبادلے،احکامات جاری 

Mar 04, 2026 | 17:35:PM
متعدد پولیس افسران کے تقرر و تبادلے،احکامات جاری 
کیپشن: تقرر و تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت نے پولیس سروس کے متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس سروس گریڈ 21 کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر سلمان چودھری کو آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ایف آئی اے میں تعینات پولیس سروس، گریڈ 20 کے عبدالسلام کو تبدیل کر کے ان کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد کی گئی ہیں اور سندھ حکومت میں تعینات پولیس سروس گریڈ 20 کے شوکت علی کھٹیان کو تبدیل کر کے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 مزید برآں، پولیس سروس گریڈ 18 کے لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید کا ایف آئی اے سے پنجاب حکومت اور پولیس سروس گریڈ 18 کے کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال کا پنجاب سے خیبرپختونخوا حکومت تبادلہ کیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:طالبان ریجیم کے خلاف آپریشن جب تک ٹارگٹ حاصل نہیں کرلیتے،جاری رہے گا ، ڈاکٹرطارق فضل