ڈی مونٹمورنسی کالج آف ڈینٹسٹری لاہورمیں وائٹ کوٹ تقریب کا انعقاد
پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت ،اخلاقیات، پیشہ ورانہ مہارت اور مریضوں کی ہمدردانہ دیکھ بھال پر زور دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ڈی مونٹمورنسی کالج آف ڈینٹسٹری لاہورمیں فرسٹ ایئر بی ڈی ایس بیچ (2026) کے لیے وائٹ کوٹ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اخلاقیات، پیشہ ورانہ مہارت اور مریضوں کی ہمدردانہ دیکھ بھال پر زور دیا گیا۔
پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی،اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر نازیہ یزدانی،پروفیسر ڈاکٹر موغیس احمد بیگ،پروفیسر یعقوب بیگ مرزا، پروفیسر ڈاکٹر نصیر سلیم، پروفیسر ڈاکٹر سمیر قاضی، ڈاکٹر حافظ شاکر، پروفیسر ارمغان مرزا، ڈاکٹر سارہ غفور اور ڈی مونٹمورنسی کالج آف ڈینٹسٹری کا پورا تدریسی عملہ موجود تھا۔

یہ تقریب پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ ریاض کی قیادت میں ڈاکٹر سعدیہ شکیل نے ترتیب دی، ان کی معاون ٹیم میں ڈاکٹر حنا مختار، ڈاکٹر راشد، ڈاکٹر سعدیہ اویس،ڈاکٹر طلال اور ڈاکٹر صباح نے خصوصی تعاون کیا۔
یہ بھی پڑھیں:سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور پارلیمانی لیڈرز کو اِن کیمرا بریفنگ،پی ٹی آئی کابائیکاٹ

اس موقع پر ویل بیئنگ سوسائٹی کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا گیا، جس کی شریک سربراہ پروفیسر ڈاکٹر زینب رضوی ہیں اور یہ پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ ریاض مرزا کی قیادت میں قائم کی گئی ہے۔