پاکستانی باکسر اٹلی میں ساتھی خاتون باکسر کے بیگ سے رقم چورا کر غائب

Mar 04, 2024 | 21:46:PM
پاکستانی باکسر اٹلی میں ساتھی خاتون باکسر کے بیگ سے رقم چورا کر غائب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستانی باکسر اٹلی میں ساتھی خاتون باکسر کے بیگ سے رقم چوری کرکے غائب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پاکستان باکسنگ فیڈریشن کرنل ناصر تنگ نے ایک انٹرویومیں قومی باکسر زوہیب رشید کی جانب سے ساتھی خاتون باکسر کے بیگ سے پانڈ چوری کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون باکسر ٹریننگ کیلئے باہر گئیں تو زوہیب رشید نے ہوٹل کے استقبالیے سے کمرے کی چابی لی اور بیگ سے پانڈ لیکر فرار ہو گئے۔کرنل ریٹائیرڈ ناصر تنگ نے بتایا کہ زوہیب رشید اپنی پہلی فائٹ کیلئے بھی نہیں آئے اور 51 کلو گرام کیٹگری میں زوہیب رشید کے مدمقابل باکسر کو واک اوور دے دیا گیا۔

سیکرٹری پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے مزید کہا کہ زوہیب رشید گزشتہ روز سے لاپتہ ہیں جس کی پولیس میں رپورٹ بھی درج کرا دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ خاتون باکسر کے بیگ میں تقریبا 250 پانڈ (تقریباً 88ہزار پاکستانی روپے)موجود تھے،خیال رہے کہ زوہیب رشید نے 2022 میں ایشین چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا، زوہیب رشید جونئیر سطح پر بھی میڈل جیت چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور اسمبلی میں بدتہذیبی کا واقعہ ، ن لیگ کی ثوبیہ شاہد نے بڑا قدم اٹھا لیا