اداکارہ ریشم نے شا دی کی خبروں کے متعلق خامو شی تو ڑ دی

Mar 04, 2021 | 23:07:PM
اداکارہ ریشم نے شا دی کی خبروں کے متعلق خامو شی تو ڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)لالی وڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماڈل ریشم کا اپنی شادی کی خبروں پر کہنا ہے کہ وہ شادی ضرور کریں گی لیکن ابھی ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق  ریشم کی شادی کی خبروں کے متعلق چند روزسے چہ مگوئیوں ہو رہی ہیں جس پر ریشم کا کہنا ہے کہ وہ شادی کریں گی ضرور لیکن ابھی ان کی شادی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، شادی طلاق لینے کے لئے نہیں ازدواجی زندگی اچھی طرح گزارنے کا نام ہے اور میں شادی طلاق کے لئے نہیں کروں گی۔
ریشم بڑھتی مہنگائی پر بھی پریشان نظر آئی ہیں اور کہتی ہیں کہ ہمیں اپنے آس پاس کے غریب افراد کا خیال رکھنا ہے، ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انسان کو سادہ ہونا چاہیے اور دکھاوے کی زندگی کی بجائے عملی زندگی گزارنی چاہیے۔