اعتماد کا ووٹ ۔۔۔ وزیر اعظم کے اتحادی جماعتوں سے رابطے شروع 

Mar 04, 2021 | 21:43:PM
 اعتماد کا ووٹ ۔۔۔ وزیر اعظم کے اتحادی جماعتوں سے رابطے شروع 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز ) سینٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کی نا کامی کے بعد وزیر اعظم عمران خان کے اتحادی جماعتوں سے رابطے شروع کردیئے، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیوایم اور ق لیگ کے قائدین سے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر تعاون کی دوخواست کردی ۔
 ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو فون کیا اورسینٹ انتخابات میں حکومتی امیدوار کو ووٹ دینے پر ایم کیو ایم کی قیادت کا شکریہ ادا کیا ،وزیراعظم نے ایم کیو ایم کی قیادت سے اعتماد کے ووٹ پر مشاورت کی اور مزید صلاح مشورہ کے لئے ایم کیو ایم کی قیادت کو ملاقات کے لئے اسلا م آباد بلالیا ۔
 ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد سے جمعہ یا ہفتہ کوملاقات کا امکان ہے ، ملاقات میں اہم پارلیمانی سیاست اور اعتماد کے ووٹ پر حتمی لائحہ عمل طے کیا جائے گا ،ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کے وفد کو جمعہ کو ہونیوالے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کی دعوت دی ہے ۔ 
قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے چودھری برادران سے رابطہ کر کے پارلیمنٹ سے اعتماد کے ووٹ پر مشاورت کی اور تعاون کی درخواست بھی کی جس پر چودھری برادران نے کہا کہ ہم پہلے بھی حکومت کے اتحادی ہیں اور مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے ۔