کورونا کیسز میں اضافہ، پی ایس ایل6 ملتوی

Mar 04, 2021 | 12:26:PM
 کورونا کیسز میں اضافہ، پی ایس ایل6 ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل6غیر معینہ مدت تک کے لئے  ملتوی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ایونٹ کو فوری طور پر ملتوی کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ اب تک پی ایس ایل کی مختلف ٹیموں کے 7 کھلاڑی کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن ملتوی کیا گیا ہے۔ذرائع کرکٹ بورڈ کے مطابق پی اسی ایل کے چھٹے ایڈیشن کے دوران 7 افراد کووڈ پازیٹو نکلے تھےجن میں 6 کھلاڑی اور ایک آفیشل شامل ہیں۔پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز 20 فروری سے ہوا تھا، ایونٹ میں اب تک 14 میچز کھیلے گئے۔