اعتماد کا ووٹ انتخابات سے بچنے کا بہانہ ،عمران خان استعفی دیں،رانا ثنا

Mar 04, 2021 | 10:55:AM
اعتماد کا ووٹ انتخابات سے بچنے کا بہانہ ،عمران خان استعفی دیں،رانا ثنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور ممبر قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان فوری استعفیٰ دیکر نئے انتخابات کرائیں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن پنجاب نے کہا ہے  کہ اعتماد کا ووٹ لینا دراصل عام انتخابات سے بچنے کا بہانہ ہے۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سینٹ الیکشن میں شکست کے بعد وزیراعظم کو فوری طور پر استعفیٰ دینا چاہیے اور نئے انتخابات کروانے چاہئیں۔

خیال رہے گزشتہ روز سینٹ الیکشن کی 37 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 13، پیپلز پارٹی نے 8، بی اے پی نے 6، ایم جے یو آئی نے 3، کیو ایم پاکستان، اے این پی اور آزاد امیدواروں نے 2، 2 جب کہ بی این پی نے ایک نشست حاصل کی۔

واضح رہے کہ اس کے علاوہ پنجاب سے 11 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے جن میں پی ٹی آئی کے 5، ن لیگ کے 5 اور ق لیگ کا ایک سینیٹر شامل ہے۔