پرینیتی چوپڑا کی فلم ’سائنا‘ کا پہلا ٹریلرریلیز 

Mar 04, 2021 | 09:42:AM
 پرینیتی چوپڑا کی فلم ’سائنا‘ کا پہلا ٹریلرریلیز 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی آنے والی فلم ’سائنا‘ کا پہلا ٹریلرریلیز ہوگیا ہے۔اس فلم کا پریمیئر سنیماگھروں میں 26 مارچ کو ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم پرینیتی چوپڑا ان دنوں بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال کی سوانح ’سائنا‘ میں کام کررہی ہیں۔’سائنا‘  کا پہلا ٹریلرریلیز کردیا گیا ہے، تیس سیکنڈ کے ٹریلر کے آخر میں پرینیتی کی جھلک نظر آئی اور ان کا ایک ڈائیلاگ بھی سننے میں آیا ہےکہ’سامنے کوئی بھی ہو، میں تو بس مار دوں گی‘۔امول گپتے کی ہدایت میں بنی یہ فلم 2019 سے زیر بحث ہے۔

پہلے خیال تھا کہ اس فلم میں شردھا کپورمرکزی کرداراداکرسکتی ہیں لیکن بات نہیں بن پائی ۔بعد ازاں پرینیتی چوپڑا کو اس فلم کے لئے کاسٹ کرلیا گیا ہے۔