فیول سبسڈی سکیم کی پانچویں اور چھٹی قسط جون 2026 کے دوران جاری کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت فیول سبسڈی اسکیم کے جائزہ اجلاس میں عوامی ٹرانسپورٹ آپریٹرز، موٹرسائیکل مالکان اور کسانوں کو فراہم کی جانے والی امداد کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ فیول سبسڈی سکیم کے تحت گزشتہ دو ماہ کے دوران چار اقساط دو ہفتہ وار بنیادوں پر جاری کی جا چکی ہیں۔
اجلاس میں شفافیت، جوابدہی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطہ کاری کے امور کا جائزہ لیا گیا۔
اسحاق ڈار نے اسکیم پر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مؤثر عملدرآمد جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
نائب وزیراعظم نے مستحق افراد تک زیادہ سے زیادہ فوائد کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے جوابدہی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایت کی۔
فیول سبسڈی سکیم کی پانچویں اور چھٹی قسط جون 2026 کے دوران جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری پٹرولیم، چیف سیکرٹریز سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ملزم سے شادی کیوں کی، وفاقی آئینی عدالت نے ریپ وکٹم کی درخواست خارج کردی