ملک بھر کیلئے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1.19روپے فی یونٹ مہنگی

Jun 04, 2026 | 23:13:PM
ملک بھر کیلئے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1.19روپے فی یونٹ مہنگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) بجٹ سےپہلے کراچی سمیت ملک بھر کیلئے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ  کی مدمیں بجلی مہنگی کر دی ،نیپرا نےبجلی کی قیمت میں ایک روپے19 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی اپریل 2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی،ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا،اضافےکا اطلاق رواں ماہ جون کے بلوں میں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ سی پی پی اے نے اپریل کی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:2 چھٹیوں کا اعلان

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: