آزربائیجان میں قائداعظم پر مضمون نویسی کا مقابلہ، سٹوڈنٹس کی پرجوش شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) آزربائیجان کے دارالحکومت باکو میں قائد اعظم کی 150 ویں سالگرہ تقریبات کے سلسلہ میں مقابلہ مضمون نویسی منعقد کیا گیا۔
باکو میں پاکستانی ایمبیسی نے آزربائیجان لینگوئج یونیورسٹی میں قائد اعظم محمد علی جناح کی 150 ویں سالگرہ پر مضمون لکھنے کے خصوصی مقابلے کا انتظام کیا۔ اس مضمون نویسی کے مقابلے میں 30 سے زائد آزربائیجانی سٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
مقابلے میں سامنے آنے والے بہترین مضمونوں کا انتخاب کیا گیا اور اولین تین سٹوڈنٹس کو پاکستانی ایمبیسی کی طرف سے اعزازات سے نوازا گیا۔
باکو میں پاکستانی سفارت خانہ کی ناظم الامور سارہ اعجاز نے بہترین مضامین لکھنے والے آزربائیجانی سٹوڈنٹس میں انعامات تقسیم کئے۔
تقریب تقسیم انعامات میں آزربائیجان لینگوئج یونیورسٹی کی پرو ریکٹر نے بھی شرکت کی۔ کامیاب طالبعلموں میں انعامات، سرٹیفکیٹ اور اسناد تقسیم کی گئیں۔


