ایم ڈی کیٹ کا امتحان مزید 3 شہروں میانوالی ، لیہ اور بہاولنگر میں بھی ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد چوہدری)میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ کا امتحان مزید 3 شہروں میں منعقدکرنے کافیصلہ کرلیاگیا۔
میانوالی ، لیہ اور بہاولنگر میں بھی رواں سال ایم ڈی کیٹ امتحان کا سنٹر بنے گا،ایم ڈی کیٹ کے 3 نئے سنٹرز بنانے کیلئے یو ایچ ایس کو اقدامات کی ہدایت کردی گئی ہے۔
رواں سال 12 کی بجائے 15 شہروں میں ایم ڈی کیٹ امتحان ہوگا،ایم ڈی کیٹ کیلئے سنٹرز کی تعداد بھی 26 سے بڑھا کر 32 تک کی جائے گی،نئے سنٹرز بننے سے طلبہ کو ایم ڈی کیٹ امتحان کیلئے دور دراز کا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں پرائمری سطح پر سکول یونیفارم کی شرط ختم
ایم ڈی کیٹ امتحان رواں سال 16 اگست کو منعقد ہوگا۔