سمبڑیال کے عوام جانتے ہیں انہوں نے حقیقت میں کس کو ووٹ دیا :مسرت جمشید چیمہ 

Jun 04, 2025 | 11:02:AM
سمبڑیال کے عوام جانتے ہیں انہوں نے حقیقت میں کس کو ووٹ دیا :مسرت جمشید چیمہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہاہے کہ حکومتی اتحادی پیپلز پارٹی کی طرف سے سمبڑیال ضمنی انتخاب کے نتائج کو تسلیم نہ کرنے کے بعد بد ترین دھاندلی کے شواہد پیش کرنے کی کوئی ضرورت باقی رہ جاتی ہے ؟، ایک طرف مسلم لیگ (ن ) مقبولیت کے دعوے کر رہی ہے اور دوسری طرف اس کی اتحادی پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے علی الاعلان کہا ہے کہ عوام نے انہیں مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دینے پرنفرت کی وجہ سے ووٹ نہیں دیئے ۔

 اپنے  بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ سمبڑیال کے عوام جانتے ہیں انہوں نے حقیقت میں کس کو ووٹ دیا ، ریاستی وسائل کے بے دریغ استعمال ، غنڈہ گردی اور جبر کے باوجود عوام عمران خان اور پی ٹی آئی کے لئے باہر نکلے ہیں اور انہوں نے کسی ڈر اور خوف کے بغیر اپنا واضح سنا دیا ہے ،جعلی حکمرانوں کے لئے اب بھی وقت ہے کہ وہ عوام کی آواز کو سنیں ، یہ ثابت ہو گیا ہے کہ عمران خان اور عوام کو کسی صورت ایک دوسرے سے الگ نہیں کیا جا سکتا ہے بلکہ عمران خان کی مقبولیت دن بدن بڑھ رہی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی والے کسی خوش فہمی میں مبتلا نہ ہوں عوام صرف مسلم لیگ (ن) کو نہیں کرپشن اور بیڈ گورننس کی طویل تاریخ رکھنے کی وجہ سے آپ کو بھی مسترد کر چکے ہیں۔